Print this page

استور کے عوام کی ترجیحات کے برعکس ہیڈ کوارٹر کا تعین کیا گیا تو تحریک چلانے پر مجبور ہونگے،شیخ عبدالواحد

19 اگست 2017

وحدت نیوز(گلگت) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے تعین سے قبل ضلع استور کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے، استور کے عوام کی ترجیحات کے برعکس ہیڈ کوارٹر کا تعین کیا گیا تو تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ضلع استور کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالواحد نے اپنے ایک بیان میں بونجی کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر قرار دینے پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے عوام کا مطالبہ ہے کہ دیامر ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بونجی کو قرار دیا جائے کیونکہ بونجی اس پوائنٹ پر واقع ہے جہاں سے استور اوردیامر کے دیگر علاقوںکے غریب عوام کی رسائی نسبتاً آسان ہے جبکہ اس کے برعکس چلاس کو ہیڈکوارٹر قرار دینے سے استور کے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر کے ہیڈ کوارٹر کیلئے بونجی سے زیادہ مناسب جگہ کوئی اور نہیں جہاں تمام اداروں کیلئے وافر مقدار میں زمین مہیا ہوسکتی ہے اور صوبائی دارالخلافہ گلگت سے انتہائی قریب بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ بونجی کے علاوہ کسی اور جگہ دیامر ڈویژن کا ہیڈکوارٹر قبول نہیں ہوگا۔لہٰذا صوبائی حکومت استور کے عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے بونجی کو ہیڈکوارٹر قراردے اور اگر ضلع استور کے عوام کی خواہشات کے برعکس فیصلہ کیا گیا تو استور سپریم کونسل کی قیادت میں تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree