Print this page

آغا خان ہیلتھ کے مراکز کو بند کرنے سے سنگین مسائل ہونگے، الیاس صدیقی

26 جنوری 2018

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغا خان ہیلتھ کے اداروں کو بند کرنے سے علاقے میں بیروزگاری کے سنگین مسائل پیدا ہونگے۔ چند پرائیویٹ سیکٹرز نے علاقے سے بیروزگاری کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور آغا خان ہیلتھ پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے نمایاں ہے۔ جنہوں نے عوامی خدمت کے علاوہ علاقے سے غربت کو ختم کرنے کیلئے قابل تحسین خدمات انجام دیں ہیں۔ گلگت بلتستان میں بیشتر علاقے صحت کی بنیادی سہولتوں محروم ہیں اور آغا خان ہیلتھ دور دراز کے علاقوں تک بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ ان علاقوں میں حکومت کی جانب سے کوئی انتظام نہیں۔ علاقے کے عوام کی بنیادی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر ادارہ مالی بحران کا شکار ہے تو حکومت ان اداروں کو اپنی تحویل میں لیکر عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہیلتھ مراکز کو بند کرنے سے براہ راست غریب عوام متاثر ہو رہے ہیں، جن کے پاس اپنے علاج کیلئے سفری اخراجات تک میسر نہیں ہوتے ہیں۔ ایسے حالات میں ان مراکز کے بند ہو جانے سے جہاں بیروزگاری میں اضافہ ہوگا وہیں پر غریب عوام مشکلات سے دوچار ہو جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حساس مسئلے کا سنجیدگی سے جائزہ لیکر کوئی مناسب حل تلاش کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree