Print this page

آغا علی رضوی کا مولانا سلطان رئیس سے ٹیلی فون پر رابطہ، یوم پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت

23 مارچ 2018

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس الحسینی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ آغا علی رضوی نے مولانا سلطان رئیس کی خیریت دریافت کی اور انہیں اسکردو میں منعقد ہونے والی یوم پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مولا سلطان رئیس نے اس اہم پروگرام میں دعوت دینے پر ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ کا شکریہ کیا اور پروگرام میں شرکت کی یقنین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاج کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہیں اور پروگرام میں شرکت کی پوری کوشش کی جائے گی اور نہ پہنچنے کی صورت میں انکا نمائندہ ضرور شرکت کرے گا۔ آغا علی رضوی نے مولانا سلطان رئیس کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree