Print this page

دو سیاسی جماعتوں کی آپس کی رنجش نگر میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن گئی ہے، شبیر حسین

28 اگست 2018

وحدت نیوز (نگر) دو سیاسی جماعتوں کی آپس کی رنجش نگر میں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ٹھیکیدار مافیا سیاسی اثر رسوخ کے ذریعے ٹینڈرز رکوارہے ہیں جس سے نگر کے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہوچکے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری شماریات شبیر حسین نے کہا ہے کہ سیاسی رنجش نے نگر کو دوسرے ضلعوں کی نسبت بہت پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ ٹھیکیدار اور محکمہ ورکس کی ملی بھگت سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کھڈے لائن لگ چکے ہیں اور کئی منصو بے التواء کا شکار ہیں۔موسم سرما کا عنقریب آغاز ہوگااور سردی شروع ہوتے ہی نئے بہانے شروع ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ شایار تا پھکر میٹل روڈکا چھ مرتبہ ٹینڈر منسوخ کیا گیا جبکہ ٹینڈر کے اعلان کے بعداب تک محکمہ ورکس بغیر وجہ بتائے ٹینڈرز اوپن نہیں کررہے ہیں۔محکمہ ورکس کے ایکسین چیف انجینیئر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیںجبکہ دونوں سیاسی جماعتوں کی اپنے من پسند ٹھیکیداروں کی حمایت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت اور محکمہ ورکس کی من مانیوں کی وجہ سے کئی منصوبے التواء کا شکار ہیں۔ایسا لگ رہا ہے کہ نگر میں ادارے ٹھیکیدار چلارہے ہیں جبکہ اعلیٰ عہدوں پر براجمان سرکاری آفیسرز ٹھیکیداروں کی غنڈہ گردی کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی منصوبے جو التو اء کا شکار ہیں اور جب متعلقہ محکمہ اور عوام ٹھیکیداروں سے منصوبوں کو مکمل کرنے کی بات کرتے ہیں تو ٹھیکیدار اپنے غنڈوں کے ذریعے حملہ آور ہوتے ہیں جو کہ افسوسناک امر ہے۔لہٰذا مقتدر حلقوں سے گزارش ہے کہ وہ اس حالت زار کا نوٹس لیکر تمام منصوبوں کے ٹینڈرز کروائیں اور التواء کے شکار منصوبوں کی فوری تکمیل کروائیں تاکہ عوامی مشکلات کم ہوسکیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree