Print this page

محرم کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کلین اپ ہونا چاہئے،علامہ نیئرعباس

31 اگست 2018

وحدت نیوز (گلگت) محرم کے قریب آتے ہی دہشت گردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے دہشت گردی کی وارننگ جاری ہوتی ہیںلیکن دہشت گرد گرفتار نہیں ہوتا۔محرم کے اجتماعات کی حفاظت کیلئے دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کلین اپ ہونا چاہئے،محرم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں سیکورٹی اداروں کو پہلے سے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا  سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے بروقت اطلاع کے باوجود حکومتی مشینری کا بروقت اقدام نہ کرنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔موجودوہ حالات میں بھی سیکورٹی الرٹ جاری ہوئے ہیں جس پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کو پائمال کرنا اور من پسند افراد کی تعیناتی ریاست کے ساتھ غداری کے زمرے میں آتی ہے لہٰذا سرکاری ملازمتوں میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں اور کسی غریب کا حق نہ مارا جائے کیونکہ کفر سے تو حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے  نہیں۔انہوں نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اسلام سے خوفزدہ ہیں اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے ہیںجن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree