فیصل عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنا مضحکہ خیزہے، ترجمان ایم ڈبلیوایم جی بی

15 اکتوبر 2018

وحدت نیوز (گلگت)  توہین عدالت کے نام پر ملک کے وفادار بیٹوں کے ساتھ ظلم ناقابل برداشت ہے۔سید فیصل رضا عابدی ملک دشمنوں اور کالعدم جماعتوں کے خلاف ایک موثر آواز ہیں جن کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ ملک کے دشمنوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔فیصل رضا عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنا مضحکہ خیزہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف کیلئے آواز بلند کرنا جرم بن چکا ہے۔معصوم پاکستانیوں کو بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے نشانہ بنانے والے آزادانہ دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ مظلوم پاکستانیوں کے حق میں بولنے والے کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دینا انصاف کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔پاکستان کے ساتھ وفاداری نبھانے والوں کو تختہ مشق بناکر ظلم کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے جبکہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اور بدنام زمانہ دہشت گرد عدالتوں سے پاک صاف ہوکر نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کا گناہ صرف یہ ہے کہ اس نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر ملک دشمنوں سے ٹکرلیا ہوا ہے اور ایک رضاکار کے طور پر وہ پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں ،ایسے شخص کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرکے گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا سید فیصل رضا عابدی نے جن حقائق پر سے  پردہ اٹھایا ہے ایک کمیشن بناکر تحقیقات کی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آجائیں ۔ گرفتاریوں کے ذریعے حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree