Print this page

آرمی چیف کی جانب سے امریکہ کو منہ توڑ جواب انتہائی مستحسن عمل ہے، آغا علی رضوی

23 نومبر 2018

وحدت نیوز(سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے خلاف پاکستانی آرمی قیادت کا بیان انتہائی قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف کے بیان کے واضح ہو جانا چاہیے کہ مزید امریکی استبداد کے لیے پاکستان کو مزید تختہ مشق نہیں بنایا جاسکتا۔ پاکستان کا سفر ایک مضبوط اور مستحکم ریاست کی طرف جاری ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی آزادانہ اور پاکستان کے مفادات کے مطابق متعین کرنا ہی ملک کے استحکام کا ذریعہ ہے۔

 آغا علی رضوی نے کہا کہ امریکہ صرف پاکستان ہی کا دشمن نہیں بلکہ عالم اسلام اور عالم انسانیت کا دشمن ہے۔ سابقہ حکومتوں کی عاقبت نااندیشوں کے سبب امریکہ جیسی استحصالی اور انسان دشمن طاقت کو وطن عزیز میں اثر نفوذ پیدا کرنے کا موقع ملا اور پاکستان غیروں کی جنگ لڑتا رہا۔ملک میں جاری دہشتگردی غیروں کی جنگ لڑنے کا نتیجہ ہے۔ اب  پاکستانی حکومت اور آرمی قیادت کی طرف سے امریکہ کی ہزرہ سرائی پر منہ توڑ جواب دینا ملکی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔ اقبال و جناح کے ابھرتے پاکستان کو کسی بھی استحصالی ریاست کے آگے جھکنا چاہیے اور نہ ہی غیروں کی جنگوں میں حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے روز ہنگو میں افسوسناک دہشتگردانہ واقعہ اور کراچی میں چائینہ کے قونصل خانے پر حملہ امریکہ کی جانب سے ردعمل ہے۔ امریکہ اور انڈیا پاکستان کو کبھی غیر مستحکم نہیں کرسکتا۔ سکیورٹی اداروںکو دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے اور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے مقابلے میں پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree