Print this page

حقوق کے لیے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں تو گلگت بلتستان کے عوام ساتھ ہیں، آغا علی رضوی

20 دسمبر 2018

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے بعض اراکین بلخصوص حکومتی اراکین کی جانب سے خطے کے آئینی حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے اور آئینی حقوق دینے کے لیے تحریک چلانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ خطے کی تعمیر و ترقی اور حقوق کے حصول کے جہاں نمائندے ایک قدم اٹھائے وہاں عوام دس قدم اٹھائیں گے۔ عوامی حقوق کے لیے خطے کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ بعض وفاقی سیاسی جماعتوں کے طرف سے گلگت بلتستان کے مقدمے کو کمزور کرنے کی کوشش انتہائی افسوسناک عمل اور پاکستان کے وفادار خطے کے ساتھ ظلم ہے۔ ستر سالوں سے گلگت بلتستان کو حقوق سے محروم رکھنے میں وفاقی سیاسی جماعتوں کا کردار ہے اب مزید اس معاملے میں سستی کسی طور درست نہیں۔ گلگت بلتستان میں پاکستان کا آئینی حصہ بننے کے جدوجہد کرنے والوں کا راستہ روکا جاتا ہے اور انہیں غدار بنا کر پیش کیا جا تا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام سے بڑھ کر کوئی اور پاکستانی نہیں ہے۔ عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں ۔ وفاقی جماعتیں گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں کے مطابق اپنا موقف اپنائیں اور خطے کو محروم رکھنے میں کردار ادا کرنے والی جماعتوں کو گلگت بلتستان کا مقدمہ کسی بھی فورم پر لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو بھی وفاقی جماعت گلگت بلتستان کے حوالے سے آواز اٹھانا چاہتی ہے وہ یہاں کے عوام کے موقف کو ٹھیس نہ پہنچائیں ۔آغا علی رضوی نے جی بی اسمبلی کے اراکین خطے کے حقوق کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائیں تو عوام ساتھ ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree