Print this page

متاثرین دیامر کے تحفظات کو فوری دور کیا جائے، آغا علی رضوی

20 دسمبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دیامر یوتھ کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشاڈیم کے متاثرین کے تحفظات کو دور کیا جائے اور ان کے مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کھڑے ہیں حکومت دیامر کے عوام کے مطالبات کو فوری طور پر حل کریں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ دیامر ڈیم کے متاثرین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے میں لیت و لعل سے کام لینا کسی طور درست نہیں۔ گلگت بلتستا ن میں جہاں بھی زیادتی ہوگی ہم کھڑے ہونگے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اگر ضرورت پڑتی ہے دیامر جا کر وہاں کے عوام کے ساتھ جاری تحریک کا حصہ بنیں گے اور انکے حقوق دلا کر دم لیں گے۔ اسلام آباد پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں آغا علی رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر دیامر کے متاثرین کے تحفظات کو فوری طور پر دور کرے۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ میں اسلام آباد میں مقیم دیامر کے طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree