Print this page

ضلع نگرسےتعلیم کے فروغ میں کوشاں افسران کے تبادلے قابل مذمت اقدام ہیں، شبیر حسین

13 ستمبر 2019

وحدت نیوز(نگر) ضلع نگر میں سیاسی مداخلت سے کارسرکار میں خلل پڑ رہا ہے اور بہت سے محکمے عدم فعالیت کا شکار ہیں۔ تعلیم کے لحاظ سے ضلع نگر دوسرے اضلاع کی نسبت پہلے سے پسماندہ ہے اور اس پر مستزاد اگر کوئی نیک نیت اور پرخلوص آفیسر نگر کی تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کرے تو سیاسی مداخلت سے فوری اس کا تبادلہ کرایا جاتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کی محنت سے ضلع نگر کے سرکاری سکولز میں بہتری آئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین نگر کے رہنما شبیر حسین نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اپنے مختصر دورانیے بیشتر سکولوں کی حالت زار کو بہتر کیا ہے اساتذہ کی کارکردگی مانیٹر کررہے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کی کوششوں سے پھکر ڈاڈیمل اور میاچھرکیلئے ہائر سیکنڈری سکول کی سہولت مہیا ہوچکی ہے چونکہ یہ علاقے ہارڈ ایریاز ڈیکلئیر ڈ ہیں اور عوام کی جانب سے محکمہ ایجوکیشن کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کے موجودہ رکن اسمبلی نے محض اپنی سیاسی مقصد کیلئے محکمہ ایجوکیشن کے اس پراجیکٹ کودوسری جگہ منتقل کروایا ہے جبکہ وہاں گائوں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کالج موجود ہے ۔یونین کونسل پھکرکے عوام حلقے سے منتخب رکن اسمبلی کے اس اقدام سے نالاں ہیں اور موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایک اصولی آفیسر ہیں جومیرٹ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں سیاسی دبائو کو قبول نہ کرنے پر ان کے تبادلے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ہم سیاسی نمائندوں کی اس مداخلت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور محکمے کے ذمہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو کسی دبائو میں تبدیل نہ کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree