Print this page

جامعہ بلتستان میں یوم حسینؑ کے موقع پر متعصب رجسٹرار نے بلاوجہ تعطیل کا اعلان کرکے اپنے یزیدی ہونے کا ثبوت دیا ہے، آغاعلی رضوی

29 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل اور مجاہد عالم دین علامہ آغا سید علی رضوی نے کہاکہ سر زمین اہلبیت ؑمیں یوم حسین ؑپر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ یونیورسٹی آف بلتستان میں آج یوم حسینؑ کے موقع پر متعصب رجسٹرار نے بلاوجہ تعطیل کا اعلان کرکے اپنے آپ یزیدی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے یوم حسینؑ کمیٹی سے گزارش کی کہ جس دن بھی یونیورسٹی کھلے اسی دن یوم حسینؑ منائیں۔ یونیورسٹی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ اب ہر قیمت پر یوم حسینؑ یونیورسٹی میں ہی ہونا چاہیے، کسی قسم کی ناخوشگواری کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعصب رجسٹرار پر عائد ہوگی۔ اور یاد رکھیں جو بھی حسینیت سے ٹکرائے اس کا انجام اپنے آباو اجداد کی طرح ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree