Print this page

منفرد انتخابی مہم، ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی حلقہ دو سکردو کے مشترکہ امیدوار کاظم میثم کے استقبالیہ ریلی میں دولہا کی باراتیوں سمیت شرکت

04 نومبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)گلگت بلتستان میں سیاسی گہما گہمی عروج پہ ہے۔ ہر امیدوار اور جماعت الیکشن کمپین چلانے میں مصروف ہے۔ ایسے میں پاکستان تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ امیدوار برائے جی بی ایل اے 8 سکردو 2 محمد کاظم میثم الیکشن کمپین کے سلسلے میں سکردو کا حسین و جمیل سیاحتی مقام تندل پہنچے تو انکے سپورٹر میں سے رشتہ ازدواج میں جڑنے والے دولہا  رستم علی نے سہرا سجائے جلوس کے ساتھ استقبال کیا اور کمپین کا حصہ بن کر اس اہم تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ دلہا کی جانب سے والہانہ استقبال اور کمپین میں شرکت پر تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree