Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما آغا علی رضوی کےاحتجاج اور کوششوں سےسیپ اساتذہ کےانٹرویوز کے کال لیٹرز جاری

01 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی کی وفد کے ہمراہ ایجوکیشن آفس سکردو میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سے ملاقات،ملاقات میں سیپ اساتذہ کے انٹرویو نا لینے کے خلاف احتجاجی دھرنے کی صورتحال پر گفت و شنید اور انٹرویو نا لینے کے خلاف ڈائریکٹر ایجوکیشن سے سخت احتجاج کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے موقع پر ہی 5 دسمبر کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شیخ فدا ذیشان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree