Print this page

ایم ڈبلیوایم کے ممبراسمبلی کاظم میثم نے صوبائی وزیر ذراعت گلگت بلتستان کا حلف اٹھالیا، الیاس صدیقی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات مقرر

02 دسمبر 2020

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کے وزراء نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے نامزد صوبائی وزراء سے ان کےعہدوں کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے خصوصی شرکت کی ۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی محمد کاظم میثم بھی شامل ہیں جنہیں وزارت زراعت کا قلمدان تفویض کیا گیاہے ۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما، صوبائی ترجمان اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان کا معاون خصوصی برائے معدنیات نامزد کیا گیا ہے ۔ تقریب حلف برداری میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، رکن اسمبلی شیخ اکبرعلی رجائی، محترمہ کنیز فاطمہ ، علامہ شیخ نیئرعباس، غلام عباس سمیت دیگر رہنما اور اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree