Print this page

حکومت حوطواور سندوس کے دریائی کٹاؤ کےمستقل بنیادوں پر حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گی،وزیر زراعت کاظم میثم

09 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سندوس) صوبائی وزیرزراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کے ہمراہ حوطو اور دیگر ملحقہ علاقے جس میں رنگاہ رزسنا کتپناہ سندس اور سترنگلونگما شامل ہے جو کہ ایک عرصے سے دریائی کٹاو ٔکے زد میں ہے اس علاقے کا دورہ کیا۔

 اس دورہ کے موقع پر عمائدین و متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ گزشتہ ایک عرصے سے دریائی کٹاو ٔکی زد میں آکر ہزاروں کنال اراضی برباد ہوچکی ہیں گھر بار اور درختوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں۔ اس وقت بھی دریائی کٹاؤ جاری ہے اسے روکنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کرکے حل نکالا جائے گا۔

 صوبائی حکومت اس مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل نکالنے کیے اقدامات اٹھائے گی۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا مزید کسی قسم کی تاخیر کے بغیر دریائے کٹاؤ کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree