Print this page

رہنما ایم ڈبلیوایم اور منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان کاظم میثم کی قائم مقام صدر پی ٹی آئی جی بی شاہ ناصر سے ملاقات

26 دسمبر 2020

وحدت نیوز(دیامر) منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کی پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے قائم مقام صدر شاہ ناصر سے ملاقات۔ملاقات میں سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ ناصر نے مہمانوں کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ وزرات زراعت کی طرف سے اپنے دورے کا آغاز دیامر سے بلخصوص تانگیر سے کرنا انتہائی نیک شگون ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کے اراکین بلخصوص وزیر زراعت علاقے کے ساتھ ہمدردی بھی رکھتے ہیں اور ویژن بھی رکھتے ہیں ساتھ ہی ساتھ محروم خطے کو محرومی سے نکالنے کے لیے پر عزم ہیں۔ہمیں اپنی حکومت کے اسٹریٹجی پر حمایتی ممبران پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری حکومت ہی گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل حل کر کے دم لے گی۔

اس موقع صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ویژن کی گلگت بلتستان میں عکاسی انشاء اللہ موجودہ حکومت کر کے دکھائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید اور انکی ٹیم میں اتنی توانائی،بصیرت اور صلاحیت موجود ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو محرومی سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے بلین ٹری سونامی کے زریعے خطے میں انقلابی اقدام اٹھایا اور اس میں محکمہ زراعت کا بھی بڑا حصہ ہے۔محکمہ زراعت کی طرف سے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور دیامر ریجن میں محکمہ زراعت کی طرف سے بڑے پیمانے پر کام ہو رہے ہیں۔اس میں مزید تیزی اور بہتری لائی جائے گی تاکہ اس شعبے کے ذریعے روزگار میں اضافہ ہو اور علاقہ سر سبز و شاداب ہو۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree