Print this page

ایم ڈبلیوایم سکردو تحصیل گمبہ کی تنظیم نو،عسکری کیانی سیکریٹری جنرل اور ایوب سرور ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب

22 فروری 2021

وحدت نیوز(گمبہ) سکردوگمبہ تحصیل میں مجلس وحدت مسلمین کی یونٹ سازی کی تقریب سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ برادر عسکری کیانی آئندہ تین سالوں کے لئے تحصیل گمبہ سکردو کا سیکرٹری جنرل اور برادر ایوب سرور کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

 اس موقع پر نو منتخب عہدیداران سے سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو شیخ فدا علی ذیشان نے حلف لیا۔اجلاس میں صوبائی سکریٹری تنظیم سازی آغا سید ھادی الحسینی، ڈویژنل ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ علی محمد کریمی، ضلعی سیکرٹری جنرل شیخ فدا علی ذیشان، صوبائی سیکرٹری یوتھ برادر ابراہیم آزاد اور دیگر رہنما شریک تھے۔اجلاس کے آخر میں قومی ہیرو علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکی بلندی درجاتِ کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree