Print this page

ایم ڈبلیوایم نے آغاعلی رضوی کی زیر نگرانی بے گھر افراد کیلئے گھروں کی تعمیرات میں عملی معاونت کا سلسلہ شروع کردیا

24 فروری 2021

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن نے سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی کی سربراہی میں اپنی مدد آپکے تحت مستحق افراد کی اقتصادی بحالی کے کاموں کا عملی آغاز کر دیا۔

مخیر افراد کے تعاون کیساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما، کارکن اور سماجی افراد ملکر مالی طور پر غیر مستحکم خصوصا بے گھر افراد کیلئے گھروں کی تعمیرات میں عملی معاونت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس سلسلے کا آغاز رزسنا میں ایک مومن کے گھر کی تعمیر سے کیا گیا اس کار خیر کی نگرانی خود حجتہ السلام والمسلمين علامہ آغا سید علی رضوی فرما رہے ہیں جبکہ مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے دیگر رہنما بھی اس عمل خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree