Print this page

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ سکردو کا خیرمقدم کرتے ہیں، آغا علی رضوی

28 نومبر 2021

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی سکردو آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور وقفے وقفے سے کابینہ اجلاس سکردو میں رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ  گلگت بلتستان کے مارچ میں دورہ سکردو کے موقع پر سکردو روڈ کی فوری تعمیر کا اعلان اور ریکارڈ مدت میں تقریبا تکمیل پر عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا اجلاس بلتستان ریجن کے ایشیوز کے حل کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔ بلتستان میں کالجوں میں داخلے بڑا ایشیو بنا ہوا ہے امید ہے اس ایشو سمیت بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان سے یہ امید رکھتے ہیں کہ تعلیمی اداروں، صحت کے اداروں اور دیگر سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔ سردیوں کی آمد سے قبل تمام بلائی علاقوں میں ادویات اور گندم کی تقسیم و ترسیل اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات دینے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکردو بائی پاس روڈ کی تعمیر تعطل کا شکار ہے اس مسئلے کو حل کرنے نیز بلتستان ریجن میں جاری پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر جاری کام میں تیزی لانے کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے جاری حکومتی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں گلگت بلتستان گوناگوں مسائل اور محرومی کا شکار ہے یہاں کے عوامی ایشیوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree