Print this page

نئے سب ڈویژن گمبہ سکردو میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو غلام علی کی چارج سمبھالتے ہیں ایم ڈبلیوایم قائدین سے ملاقات

18 مئی 2022

وحدت نیوز(سکردو)سب ڈویژن گمبہ سکردو میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو غلام علی نے فرائض منصبی انجام دینے سے پہلے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی اور منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم سے ملاقات کی اور کیک پیش کیے۔

 اس موقع پر دونوں شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر کو مبارکبادی دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ آغا علی رضوی نے اس موقع پر نئے سب ڈویژن میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے حق میں دعا کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سب ڈویژن کا باضابطہ افتتاح کے لیے آغا علی رضوی اور منسٹر ایگریکلچر کو جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ دعوت بھی دی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree