Print this page

ایک وفاقی مخلوط حکومتی پارٹی کے رہنما کی ایما پر گندم سبسڈی کے مد میں چار ارب کی کٹوتی کی جا رہی ہے یہ بلیک میلنگ کا غلیظ انداز ہے ، الیاس صدیقی

30 مئی 2022

وحدت نیوز(گلگت )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ایک وفاقی مخلوط حکومتی پارٹی کے رہنما کی ایما پر گندم سبسڈی کے مد میں چار ارب کی کٹوتی کی جا رہی ہے یہ بلیک میلنگ کا غلیظ انداز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وہ باسی جو وزیر اعلی جی بی کے خلاف پنجاب حکومت کی ایف آئی آر کی حمایت کرتے ہیں ان کی ذہنی پستی پر ترس آتا ہے، اپوزیشن اراکین اسمبلی میں قومی غیرت کا بھی مظاہرہ ہونا چاہیے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree