Print this page

بردار شجاعت علی بلتی کے والد محترم مرحوم زوار علی محمدکے انتقال پر ایم ڈبلیوایم جی بی کے رہنماؤںاور اراکین اسمبلی کا اظہار تعزیت

10 نومبر 2022

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے میڈیا انچارج بردار شجاعت علی بلتی کے والد محترم مرحوم زوار علی محمد مختصر علالت کے بعد آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے،مرحوم کے انتقال پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شیخ احمد علی نوری،صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و کوآرڈینیٹر پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم جی بی الیاس صدیقی،ممبر اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر علی رجائی،رکن اسمبلی و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ و دیگر صوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree