Print this page

بلتستان یونیورسٹی سکردومیں تعلیمی سیمینار و تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد، رہنماایم ڈبلیوایم وزیر زراعت کاظم میثم کی خصوصی شرکت

16 نومبر 2022

وحدت نیوز (سکردو) محکمہ تعلیم بلتستان کے زیر اہتمام انچن کیمپس بلتستان یونیورسٹی سکردو میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،ڈائیریکٹر ایجوکیشن بلتستان نذیر شگری اور کمشنر بلتستان شجاع عالم نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے تعلیمی کانفرنس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مختلف سکولوں کے اساتذہ میں شیلڈ تقسیم کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت معیاری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم پر ہے اس سلسلے محکمہ تعلیم کی کاوشیں لائق تحسین ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree