Print this page

وزیر زراعت کاظم میثم کی متعلقہ حکام کو سترانگدونگما کواردو میں حفاظتی بند پر فوری کام کے آغاز کی ہدایت

08 دسمبر 2022

وحدت نیوز(کواردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم کی عمائدین و سرکردگان سترانگدونگما کواردو سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دریائی کٹاو پر حفاظتی بند کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا اور علاقے کے تعلیمی مسائل سمیت دیگر ایشوز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 وزیر زراعت نے حفاظتی بند پر فوری کام شروع کروانے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں اور منظور شدہ سکیم پر متاثرین کی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر جگہ کا انتخاب کرنے اور دیگر جزئیات پر مل کر اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔

وزیر زراعت نے حلقے میں جاری سکیموں بالخصوص کواردو قمراہ روڈ سمیت دیگر منصوبوں سے عوام کو آگاہ گیا۔ ان کی آمد پر عمائدین نے انکا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree