Print this page

گلگت بلتستان کے کوہ پیماؤں نے کسی بھی سطح پربغیرکسی پذیرائی اور معاونت نہ ہونے کے باوجود پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا،وزیر زراعت کاظم میثم

11 دسمبر 2022

وحدت نیوز(سکردو)عالمی یوم پہاڑ کی مناسبت ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام سدپارہ کے نامور کوہ پیماوں کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان, منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم اور منسٹر ٹورزم راجہ ناصر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ سدپارہ کے کوہ پیماء صرف گلگت بلتستان کے لیے قابل فخر نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ کسی بھی سطح پر انکی پذیرائی اور معاونت نہ ہونے کے باوجود پوری دنیا میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سدپارہ اس وقت ٹریڈ مارک بن چکا ہے انکی صلاحیتوں کو دنیا مان چکی ہے لیکن باقاعدہ ادارہ نہ ہونے اور ٹریننگ نہ ہونے اور سرٹیفکیشن کا کوئی ادارہ نہ ہونے کے سبب انکی خدمات کو دوسرے ادارے اپنی جھولی میں ڈال دیتے ہیں۔ سدپارہ میں ماونٹینیرنگ سکول کے قیام سے ایک بڑا مسئلہ ہوگا اور اپنی اے ڈی پی سے ماونٹینیرنگ سکول کے لیے فنڈ رکھا جائے گا تاکہ اس کو صنعت کا درجہ دیا جاسکے اور پوری دنیا سے کوہ پیمائی اور کوہ نوردی کے شوقین یہاں سے تربیت حاصل کرسکے۔ ماونٹینیرنگ سکول کو عالمی سٹینڈرڈ کے مطابق قائم کرنے کے بعد گلگت بلتستان کوہ پیمائی کا نیا باب کھلے گا۔

 وزیر زراعت گلگت بلتستان نے اس تقریب  میں شرکت کرنے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے والے تمام اداروں بالخصوص سدپارہ کے کوہ پیماوں اور دیگر جوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree