Print this page

 تعلیمی بیداری کا سلسلہ پورے علاقے میں شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی نیک شگون اور روشن مستقبل کا ضامن ہے، وزیر زراعت کاظم میثم

19 دسمبر 2022

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے مڈل سکول رزسنا کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقامی کمیونٹی کی طرف سے اس سکول کا قیام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا سکول کی منظوری اور تعمیر نو کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 وزیر زراعت گلگت بلتستان نے کہا کہ تعلیمی بیداری کا سلسلہ پورے علاقے میں شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی نیک شگون اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکبادی دی۔ منسٹر ایگریکلچر نے طلبا اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree