Print this page

رہنما ایم ڈبلیوایم اور ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری کا قم المقدسہ میں مجمع طلاب سکردو کے دفتر کا دورہ

08 فروری 2023

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جی بی کے سیکرٹری سیاسیات اور جی بی کونسل کے رکن حجۃالاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے مجمع طلاب سکردو کے دفتر کا دورہ کیا اور صدر اور کابینہ سے ملاقات کی.ملاقات کے دوران مجمع کے جنرل سیکرٹری نے مجمع کی 5 سالہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

جناب حجۃالاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے مجمع کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوب سراہا اور مستقبل میں فعالیتوں کے حوالے سے بہترین تجاویز پیش کئے.مجمع کے صدر جناب حجۃالاسلام والمسلمین شیخ مبشر حسن مقدسی صاحب نے خیر مقدم عرض کرنے کے ساتھ، جامعۃ النجف سکردو کے نائب مدیر کا دفتر میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree