Print this page

جبری لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی عدم بازیابی، ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نےگلگت بلتستان اسمبلی میں آواز اٹھادی

09 جون 2023

وحدت نیوز(گلگت) جبری لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی عدم بازیابی کےخلاف مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نےگلگت بلتستان اسمبلی میں آواز اٹھادی۔

پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی سے بھی گلگت بلتستان کے جوانوں کی حالیہ دنوں جبری گمشدگیوں کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلی اور منتخب نمائندوں کوبھی اس اہم مسئلے پر بولنا چاہئے بات کرنی چاہئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree