Print this page

سحری اور افطاری کے اوقات پہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ برقیات اور حکومت کی ذمہ داری ہے، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

13 مارچ 2024

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی میںقائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت رمضان کی حرمت کے پیش نظر روزہ داروں کو سہولت پہنچانے میں راست اقدام اٹھائے۔

سحری اور افطاری کے اوقات پہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ برقیات اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مہنگائی نے عام عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، حکومت گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرے۔

تراویح، شب بیداریوں اور مجالس کی سکیورٹی کو فول پرول کریں۔

حکومت اقدامات سے واضح کرے کہ گلگت بلتستان میں کوئی حکومت نامی کوئی چیز بھی ہے۔

ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو مالی بحران سے نکالنے میں کردار ادا کرے یا بیساکھی ہٹادیں۔

رجیم چینج کے 8 ماہ گزر گئے مگر وفاق نے اب تک ایک روپیہ کا ایڈیشنل گرانٹ نہیں دیا۔

صوبائی حکومت بدترین مالیاتی بحران پر اپوزیشن کی ہم آواز ہوجائیں اور عوام کو حقیقت سے آگاہ کریں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree