Print this page

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کا سابق وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید سے ٹیلی فونک رابطہ

10 ستمبر 2024

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے سابق وزیراعلٰی جی بی خالد خورشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکبادی دی۔ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں اور آئین و پارلیمنٹ کی بے توقیری اور ملک بھر میں جاری بدترین فسطائیت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے آئین کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی کاوشوں کو سراہا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسوقت ملک میں آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ جو کھلواڑ ہو رہا ہے اسکے بعد گلگت بلتستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت یہاں عوام کو ملک کا آئینی حصہ بنانے، پارلیمنٹ اور سینٹ میں نمائندگی کے لیے قائل نہیں کرسکے گی۔ ملک کے ذمہ داروں کو انا ترک کرکے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرلینا چاہیے۔ دنیا بھر میں پاکستان کی جو جگ ہنسائی ہو رہی وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ موجودہ وفاقی حکمران جماعتیں اپنے آپ کو سیاسی جماعت کہنے کا حق کھو چکی ہیں اور عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکالی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ کی بے توقیری جس انداز میں ہو رہی ہے وہ سیاہ ترین باب ہے۔ عوام نے جس طرح صبر کا مظاہرہ کیا فتح یقینا مظلوموں کی ہونی ہے اور ظالم کبھی خدا کے قہر سے نہیں بچ سکیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree