Print this page

پی ٹی آئی امیدوار حلقہ 4 نگر 2آغا ذوالفقار بہشتی کی وحدت ہاؤس گلگت میں اسدعباس نقوی سے ملاقات

20 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ  4 نگر 2آغا ذوالفقار بہشتی کی مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ آمد، پی ٹی آئی امیدوار نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی سے ملاقات کی ، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر عباس اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر مصطفوی بھی موجود تھے۔

 ملاقات میں حلقہ 4 نگرمیں ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی جانب سےمشترکہ کمپین چلانے کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ، انشاءاللہ کامیابی کے بعد علاقے کی ترقی اور جی بی کے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree