Print this page

امریکی سفیر کی دفاعی علاقے بلتستان میں آمد وطن کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، آغا علی رضوی

20 اگست 2013

وحدت نیوز(بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا شیطان بزرگ امریکہ کے سفیر رچرڈ جی اولسن کی بلتستان آمد کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں امریکی سفیر کی بلتستان میں آمد کو وطن عزیز پاکستان کے نہایت اہم حساس خطہ بلتستان کی سالمیت اور یہاں کے امن و سکون کو غارت اور وطن عزیز کے دشمن راء، موساد اور سی آئی کے ایجنڈے پر عملدرآمد قرار دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اور دفاعی اداروں کی فہم و فراست سوالیہ نشان ہے، امریکہ ایک طرف وطن عزیز پاکستان کے دشمن ہندوستان کو مضبوط کرنے اور ان کو عسکری و دفاعی طور پر مستحکم کرنے کے در پے ہے تو دوسری طرف وطن عزیز کے سرحدوں کی پائمالی ڈرون حملوں کی شکل میں کر رہا ہے، لیکن لمحہ فکریہ ہے کہ حساس اداروں سمیت دیگر سکیورٹی ادارے شیطان بزرگ امریکہ کی تنظیموں اور امریکی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جتنے دہشت گرد ہیں اور وطن دشمن عناصر ہیں ان کے تانے بانے امریکہ سے جاملتے ہیں۔ امریکہ سے دوستی اور امریکی تنظیموں کو پنپنے دینا گویا وطن عزیز کو خطرہ میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔ ہم اسلام، قرآن، اور پاکستان دشمن ملک امریکہ کی سرگرمیوں کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ انتظامیہ، حساس ادارے، دفاعی و سیکیورٹی ادارے خدا را اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور راء، موساد، سی آئی جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرست امریکہ کی سرگرمیوں کو روک لیں، امریکہ و ہندوستان کسی صورت وطن عزیز کا دوست نہیں ہو سکتا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree