Print this page

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے رہنماءشیخ علی محمد کریمی کیخلاف انتظامیہ کیجانب سے بلاجواز دھمکی آمیز نوٹس

26 جنوری 2015

وحدت نیوز (گمبہ اسکردو) اسسٹنٹ کمشنر اسکردو کیجانب سے جاری نوٹس میں انہیں قانونی شکنی کرنے اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلانے کے الزمات عائد کرتے ہوئے آئندہ ایسے اقدامات سے باز رہنے کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گمبہ اسکردو کی عوام نے گمبہ میں جاری بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف گمبہ اسکردو مالک اشتر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے رہنما شیخ علی محمد کریمی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما سید احمد موسوی اور دیگر نے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں محکمہ برقیات کی بدترین نااہلی کو ظلم سے تعبیر کرتے ہوئے محکمہ برقیات اور اسکردو انتظامیہ کی مذمت کی تھی۔ احتجاج کے دوران محکمہ برقیات کے افسران سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا تھا۔ احتجاج ختم ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اسکردو عمر چٹھہ نے ایک دھمکی آمیز نوٹس جاری کر دیا ہے اور واضح کیا ہے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد گلگت بلتستان میں شروع ہوگیا ہے اور اکیسویں ترمیم کے بعد کسی بھی شہری کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ احتجاج کرے، لاوڈسپیکر کا استعمال کرے اور سرکاری سڑکیں بلاک کرے۔ یہ سب قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر دوبارہ اس قسم کی سرگرمی کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین گمبہ اسکردو کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اس غیر قانونی عمل کو علماء کی توہین قرار دیتے ہوئ اس کے خلاف کل ساڑے نو بجے مالک اشتر چوک اسکردو پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree