ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ شفقت شیرازی ،علامہ احمد اقبال، مہدی عابدی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا بھی گلگت پہنچ گئے

03 جون 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی،سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی الیکشن مہم کا حصہ بننے کیلئے گلگت پہنچ گئے،کارکنوں کی بڑی تعداد اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان علی حیدر نے اُن کا استقبال کیا، گلگت میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کی بیداری کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے وقت کے فرعونوں سے ٹکر لے کر ثابت کیا کہ وہ سچے پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،ہم نے ہمیشہ وطن دشمنوں اور ظالموں کے خلاف اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرقیام کیااور اسے اپنے لئے اعزاز قرا ر دیا، آج بھی ہم گلگت بلتستان کے عوام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے ان غیور سپوتوں کیساتھ کسی سیاسی و مذہبی گروہ کو ناانصافی اور ظلم و جبر کرنے کی اجازت نہیں دینگے،گلگت بلتستان پاکستان کا فطری دفاعی لائن ہیں،یہاں کی شجاع عوام سینہ تان کر ہمارے ازلی دشمن بھارت کیخلاف پاکستان کی سلامتی کے لئے سربکف ہمہ وقت تیار ہیں،پاکستان کے دفاع میں گلگت بلتستان کے نوجوان کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،وطن عزیز کی ان حساس سرحدوں پر آپ لوگوں کی موجودگی پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کا ضامن ہے،سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہ داری کی آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہیں،وفاقی حکومت کی اس عمل سے یہ واضح ہو گیا کہ اُن کو گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں،انشااللہ یہاں کے غیور عوام 8 جون کوگلگت بلتستان کے حقیقی ہمدرد قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کو کامیاب کرکے گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے والوں کو بھرپور جواب دینگے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغاسید محمد رضا رضوی ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے الیکشن مہم میں حصہ لینے گلگت پہنچ گئے،صوبائی سیکرٹری سیاسیات محمدغلام عباس نے کارکنوں کے ہمراہ ان کا ستقبال کیا ،مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ جماعت ہے جس نے مظلومین کو جینے کا سلیقہ سکھایا،آج کوئٹہ سے لے کر سیاچن تک کے مظلوم عوام قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہو تو کوئٹہ آپ کے سامنے ہیں،آج حکومتی فنڈز کو ہم پوری ایمانداری کیساتھ عوام پر خرچ کررہے ہیں،ہم پاکستان کے ہر ادارے کو دعوت دیتے ہیں آئیں کوئٹہ میں ہمارا احتساب کریں،ہمارے اثاثے چیک کریں،الیکشن سے پہلے سے اثاثوں میں کمی آئی ہو گی لیکن بڑھے نہیں،ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں،آغا محمد رضا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام مفاد پرستوں کو مسترد کر دیں گے، مجھے یقین ہے کہ خوشحالی آپ کا مقدر بنے گی، گلگت بلتستان عاشقان رسولﷺ کی سر زمین ہے، یہاں کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے،ان روایتی سیاست دانوں نے اس جنت نظیر علاقے کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،زراعت،معدنیات،سیاحت سے مالا مال خطے کے عوام کے چہروں پر چھائے مایوسی ان سیاسی فرعونوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ جب تک انسان خود جدوجہد نہ کریں ہم اس کے حالات کو نہیں بدلیں گے،آج گلگت بلتستان کے عوام کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اگر آپ نے اس میں کوتاہی کی تو آپکی نسلیں اس غلطی کا خمیازہ بھگتیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree