بلتستان میں امن اور بھائی چارے کی فضاء کا قیام ایم ڈبلیوایم کی اولین ترجیح ہے ، آغا علی رضوی

16 اگست 2013

وحدت نیوز (بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے عید الفطر کے موقع پر جامعہ مسجد امامیہ اسکردو کے خطیب اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر آغا سید علی نے علامہ حسن جعفری کو عید الفطر کے پر مسرت موقع پر مبارک باد پیش کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

علامہ سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ آپ بزرگ علماء کو وجود ہمارے لئے باعث برکت ہے ، اس ملک و ملت کو ہم جوان آپ بزرگان کی رہنمائی میں ہی نجات دلا سکتے ہیں ، بلتستان میں امن کا قیام ، بیرونی دشمنوں پرزمین تنگ کرنا اور علاقے میں بھائی چارے اور محبت کی فضاء قائم کر نا مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں ہمیں آپ کا تعاون بھی درکار ہے ۔

علامہ حسن جعفری نے آغا علی رضوی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree