Print this page

شہید قائد وطن عزیز کی سلامتی کے ضامن تھے، آغا علی رضوی

09 اگست 2014

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت ایک اہم پروگرام کا انعقاد ڈویژنل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام کے علاوہ ڈویژنل عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ شہید قائد کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔ انہوں نے پاکستان بھر میں تمام مکاتب فکر کو باہم ملانے کے لیے اور عالم اسلام کے اندر اتفاق و اتحاد کی فضا قائم کرنے کے لیے وہ عملی جدوجہد کی، جس کے نقوش آج بھی ملک کے گوشہ و کنار میں مرتب ہیں۔ انہوں نے کراچی کے ساحل سے لے کر پارا چنار اور کوئٹہ سے گلگت بلتستان کو ایک ہی لڑی میں پرویا تھا۔ وہ عظیم قائد وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے ضامن تھے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی جدوجہد سے پاکستان سے تفرقے کو ختم کرنے اور شیعہ سنی وحدت کو قائم کرنے کے بعد ثابت کر دیا کہ فرزندان توحید چاہے ملک کے جس کونے میں ہوں یا جس قوم و قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہوں سب جسد واحد کی مانند ہیں۔ قائد شہید کی اس عظیم جدوجہد سے اور انکی شخصیت سے دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان خائف ہوئے اور راستے سے ہٹانے میں اپنی عافیت جانی۔ دشمن نے شاید یہ خیال کیا کہ انکی شہادت سے ملت ختم ہو جائے گی اور اپنے اہداف کھو بیٹھے گی لیکن آج شہید قائد کے معنوی فرزنددان اب بھی میدان عمل میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سرگرم عمل ہیں اور ملک بھر سے تکفیریت کا خاتمہ کرنے، اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے میں مصروف ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شہید قائد کے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree