معروف قانون دان شبیر حیدر سمیت ۳ سماجی شخصیات کا ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان

30 جنوری 2014

وحدت نیوز(گلگت) معروف قانون دان شبیر حیدر، سماجی کارکن ٹھیکیدار بشارت حسین اور معروف سماجی کارکن امجد حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ معروف قانون دان شبیر حسین ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن کی بار ایسوسی ایشن کیلئے قابل قدر خدمات ہیں۔ موصوف ایک مشہور قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سماجی شخصیت بھی ہیں۔

 

ان تینوں سماجی شخصیتوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان علامہ شیخ محمد بلال سمائری سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن سے ملاقات کے دوران کیا۔ علامہ شیخ محمد بلال سمائری نے ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے قابل اور دیانت دار سماجی کارکنوں کی مجلس وحدت میں شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کی خاطر پوری توانائی کے ساتھ جدوجہد کرے گی اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام قابل ، ذہین اور مخلص افراد کو اپنے ساتھ ملانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

 

اس موقع پر معروف قانون دان شبیر حیدر، بشارت حسین اور امجد حسین نے کہا کہ ہم نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اس علاقے کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات سے متاثر ہوکر اس سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree