Print this page

نواز حکومت کا چہرہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون سے رنگین ہے، آغا علی رضوی

29 اگست 2014

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت دور حکومت میں اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے لانگ مارچ، دھرنے اور جلسہ جلوس شہریوں کا آئینی حق ہے اس حق کو کوئی نہیں روک سکتا۔ موجودہ حکومت نشہ اقتدار میں مست ہے، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں یہ حکومت اپنی کرسی بچانے کے لیے غریب عوام کی لاشوں سے بھی گزر سکتی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون اس کا بین ثبوت ہے کہ غریب عوام کا خون بہانا ان کے لیے کار دشوار نہیں پھر ستم بالائے ستم یہ کہ جن کی لاشیں گرائی گئیں ہیں، ان مظلوموں کے خلاف ہی ایف آر کاٹی گئی۔ نواز حکومت کا اصل چہرہ گلوبٹ اور بلوبٹ ہے۔ انہوں نے نام نہاد جمہوریت کی کھال پہن رکھی ہے۔ نواز حکومت کا چہرہ سانحہ ماڈل ٹاوں کے بےگناہوں کے خون سے رنگین ہے اب ایسا لگتا ہے کہ نواز حکومت پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے بھی پرامن لانگ مارچ کے شرکاء کا خون بہانا چاہ رہی ہے۔ اگر کسی قسم کی دہشتگردی اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار نواز حکومت ہوگی۔ اگر نواز حکومت اوچھے ہتھکنڈے سے باز نہیں آتی اور شرکائے لانگ مارچ کا پکڑ دھکڑ اور ناجائز طاقت کا استعمال کرتی ہے تو پورے گلگت بلتستان میں صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور پورے بلتستان کو جام کر دیا جائے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree