نوازشریف کا دورہ گلگت بلتستان عوامی کے ریلیف کیلئے نہیں الیکشن مہم کیلئے ہے، الیاس صدیقی

14 اپریل 2015

وحدت نیوز (گلگت) وزیر اعظم پاکستان کا دورہ گلگت جھوٹے وعدوں اور پیسوں کا ضیاع ہوگا۔سال 2009 کے انتخابات کے دوران بھی ایک وزیر اعظم پاکستان لالک جان سٹیڈیم میں اعلانات کرکے چلے گئے اور عرصہ پانچ سال گزرنے کے باوجود تاحال وہ وعدے وفا نہیں ہوئے۔ جس طرح پاکستان کے الیکشن 2013 میں مسلم لیگ نواز نے دو ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے اعلانات کرکے عوام کے ووٹ چرائے لیکن دو سال گزرنے کو ہیں لیکن لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔اس مرتبہ بھی وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد شریف گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن سے قبل بہت سے جھوٹے وعدے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کرینگے لیکن کوئی وعدہ وفا نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کوالیکشن سے قبل بیوقوف بنانے کی بڑی کوششیں کی جائینگی جبکہ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ہزارہ ڈویژن کو نوازنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کا معاشی استحصال ہے۔ ہزارہ ڈویژن میں اقتصادی راہداری قائم کرنے سے گلگت بلتستان کے عوام آلودگی کا شکار ہونگے اور وزیر اعظم صاحب کے داماد ارب پتی بن جائینگے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے پاس گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کوئی پروگرام نہیں ،وفاقی حکومت کا دو سال کا عرصہ پورا ہونے کو ہے اور اس دوران گلگت بلتستان میں کوئی قابل ذکر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے قاصر رہے ہیں اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کے مجوزہ منصوبے ردی کی ٹوکری کی نذر کردئیے گئے ہیں اور گلگت بلتستان کونسل کا ان دو سالوں میں ایک بھی اجلاس منعقد نہیں ہوا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نواز کو گلگت بلتستان کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اس کے علاوہ غیر مقامی فرد کو گلگت بلتستان کے گورنر کی حیثیت سے یہاں کے عوام پر مسلط کرکے گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کی گئی ہے اور اب اپیلیٹ کورٹ میں بھی غیر مقامی جج کو چیئر مین تعینات کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ نواز کی عوام دشمن پالیسیوں کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف کے دورے کا بائیکاٹ کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree