Print this page

پشاور خودکش دھماکہ شیعیان پاکستان کو میاں نواز شریف کاپہلاتحفہ ہے، علامہ علی رضوی

24 جون 2013

agha ali 3وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے سانحہ پشاور کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مدرسہ عارف حسین الحسینی میں خودکش دھماکہ اور حملہ سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، ورنہ دن کے اجالے میں کیسے ممکن ہے کہ حملہ آور اتنی آسانی سے فرار ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہماری سکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، وہاں امریکہ کی زرخرید غلام اور فلسطینی مسلمانوں کے خون کی ذمہ دار سعودی عرب کی حکومت کے اشارے پر ناچنے والی نواز شریف حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ پشاور مسجد میں دھماکہ نواز شریف حکومت کا قوم کو باالعموم اور ملت تشیع کو بالخصوص  تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان میں بھی سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی کارکردگی نہ صرف تسلی بخش نہیں بلکہ تشویشناک ہے۔ سکیورٹی اداروں کی نظر دہشت گردوں، فتنہ پروروں اور ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد پر ہونے کے بجائے امن پسند افراد پر ہوتی ہے۔ میں قبل از وقت انتباہ کرتا ہوں کہ بلتستان کی سکیورٹی کے لیے انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے مخلص ہوجائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عجیب نہیں کہ بلتستان میں ہمیشہ ملک کے دوسرے حصوں سے عزاداری کے لیے آنے والوں پر پابندی عائد کرکے انتظامیہ چاہتی ہے کہ اس خطے کو "را" اور "سی آئی اے" کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے دوسرے حصوں سے الگ کریں اور پاکستان کے شمال  میں بھی ایک بلوچستان بنانے کی کوشش جاری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ میں متعصب اور نادان انتظامیہ کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس خطے کو ہمارے آباء و اجداد نے قوت بازو سے حاصل کیا ہے، کسی نے صدقے اور تحفہ میں آزادی نہیں دی اور کسی کو یہ حق بھی نہیں پہنچتا کہ پاکستان کے دوسرے حصوں سے آنے والے عزاداروں کو روکے، اگر ہماری ایجنسیاں وطن سے مخلص ہیں تو دہشت گردوں اور فتنہ پروروں کو روکیں، تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree