Print this page

گلگت، سانحہ اسلام آباد کیخلاف ایم ڈبلیو ایم، ایس آئی سی اور دیگر جماعتوں کا احتجاج

04 ستمبر 2014

وحدت نیوز(گلگت) سانحہ اسلام آباد کے خلاف مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن، سنی اتحاد کونسل، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے مشترکہ طور پر گلگت کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ مجلس وحدت مسلمین نے کپٹین شہید ضمیر عباس چوک پر ٹائیر جلا کر احتجاج کیا اور علامتی دھرنا دیا۔ جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں کارکنوں نے دنیور چوک پر دھرنا دے کر شاہراہ قراقرم ضلع ہنزہ نگر سکشین کو مکمل طور پر بند کیا۔ تحریک انصاف کی کال پر کارکنوں نے شاہراہ قائداعظم جوٹیال میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق جوتل، سکندرآباد، غلمت سمت ضلع ہنزہ نگر کے دیگر علاقوں میں بھی اسلام آباد تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ بازار سمیت پبلک مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کئے گئے تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree