Print this page

ہم علامہ راجہ ناصراورآغا سیدعلی رضوی کے دست بازو ہیں،کسی ظالم یا جابر کے سامنے نہیں جھکیں گے،کاچو امتیاز خان

18 مئی 2015
ہم ناصر ملت علامہ راجہ ناصر اور آغا سید علی رضوی کے دست بازو ہیں،ہم کسی ظالم یا جابر کے سامنے نہیں جھکیں گے،کاچو امتیاز خان

وحدت نیوز(سکردو) حلقہ نمبر 2 کے عوامی حقوق غصب کرنے والوں کا چوراہوں پر احتساب ہوگا،کرپت عناصر عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ایم ڈبلیو ایم کی مقبولیت کی اصل وجہ اس کا ماضی ہے،جہاں حکومت میں نہ ہوتے ہوئے عوامی فلاح وبہبود کے لئے وہ کام کیئے جو گذشتہ کئے دہائیوں سے نااہل حکمران نہ کرسکے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے نامزد حلقہ نمبر 2 سکردو کے امیدوار کاچو امتیاز حیدر خان نے سکردو ،رانگاہ، میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ناصر ملت علامہ راجہ ناصر اور آغا سید علی رضوی کے دست بازو ہیں،ہم کسی ظالم یا جابر کے سامنے نہیں جھکیں گے،بلکہ عوامی حقوق کی حصول کے لئے ہر قسم کے مشکلات سے لڑنے کو تیار ہیں،حلقہ نمبر دو انشااللہ جی بی کا مثالی حلقہ ہوگا اور اس حلقے میں عوام کی حکمرانی کہو گی اور ہم ایک خادم کی حیثیت سے عوام کے سامنے جوابدہ رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں دھونس دھاندلی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree