Print this page

ہنود، یہود اور سعود کی ثلاثہ منحوسہ نے وطن عزیز کو دہشتگردی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، آغا علی رضوی

15 اگست 2013

وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نے علامہ آغا علی رضوی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت داخلی اور خارجی دشمنوں کے نرغے میں ہے، ماں دھرتی اسوقت تاریخی بحران سے دوچار ہے اور ہنود، سعود اور یہود نے اپنی تمام تر مکاریوں اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے وطن عزیز کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ پاکستان میں جاری خون کی ہولی اور دہشت گردی کے پیچھے امریکہ ہندوستان اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ اس ثلاثہ منحوسہ نے وطن کا گھیرا تنگ کر دیا ہے اور وطن عزیز کی سالمیت کو خطرہ میں ڈال دیا ہے، پاکستان دشمن دہشت گردوں کی فنی، مالی اور نظریاتی مدد کی ہے، وطن عزیز کو فرقہ واریت اور دہشت گردی کے دلدل میں دھکیلا ہے، اس ثلاثہ منحوسہ سے منہ موڑ کر جب تک وطن عزیز کے حقیقی دوست ممالک سے تعاون نہ بڑھائیں گے، ڈرون حملوں میں ملکی تشخص اور ساکھ کے ساتھ پاکستانیوں کی جانیں جاتی رہیں گی، دہشت گردی اور خودکش دھماکے ہوتے رہیں گے، وطن عزیز کے سرحدوں کا تقدس پامال ہوتا رہے گا اور یہ حقیقت ہے کہ امریکہ، سعودی عرب اور انڈیا کسی صورت پاکستان کے مخلص نہیں ہوسکتے، جبکہ ان تینوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ چھ سے زائد عشروں کے بعد بھی نااہل حکمرانوں اور انتظامیہ کی وجہ سے حصول پاکستان کا خواب اب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کے چیف، وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے علاوہ تمام ہم وطنوں کو بانی پاکستان اور مصور پاکستان کے روح سے عہد کرنا ہوگا کہ حصول پاکستان کی مقاصد کی تکمیل کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree