Print this page

ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، انتظامیہ و حکومت علامہ تصور نقوی پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور منظر عام پر لائے، ایم ڈبلیوایم کشمیر

05 مئی 2017

وحدت نیوز (مظفرآباد) ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، انتظامیہ و حکومت علامہ تصور نقوی پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور منظر عام پر لائے، انتظامی و حکومتی بے حسی و سستی ریاست کے امن کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ریاست کے امن اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ سفاک درندوں کو عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے رہنماؤں عابد علی قریشی، مولانا سید حمید حسین نقوی ، سید محسن سبزواری ایڈووکیٹ، سید عمران حیدر، مولانا سید زاہد حسین کاظمی و دیگر نے وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری مشترکہ بیان میں کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ اپنے ہر دلعزیز رہنما اور ان کی اہلیہ پر حملہ ریاستی امن پر حملہ ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن کی بقاء کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ، ریاست میں بسنے والے شہری بالعموم ملت جعفریہ بالخصوص شدید تشویش میں مبتلا ہے، ہم پرزور و بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، ورنہ ہم سڑکوں پر نکلیں گے ، حکومتی ایوانوں کو جھنجوڑنے کے لیے راست اقدام سے بھی گریز نہیں کریں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree