Print this page

نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر شہداء کےپاکیزہ خون سے غداری نہ کرتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، علامہ طالب ہمدانی

28 جولائی 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) پانامہ لیکس کےتاریخ ساز فیصلےپر عدلیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کسی بڑے کا احتساب ہو تو چھوٹے خود بخود کرپشن کرنے سے ڈرنے لگیں گے۔ میاں نواز شریف طاقت اور اقتدار کے نشے میں عوام کو بھول گئے تھے، ماڈل ٹاؤن کے شہداء سے لیکر ملک کے چپے چپے پر بہنے والا خون آج رنگ لے آیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے پانامہ فیصلے کے بعد ریاستی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء، کراچی کے شہداء ، کوئٹہ کے شہداء اور مملکت خداداد پاکستان کے شہداء کا خون رنگ لے آیا ، نواز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر ان شہداء کے خون سے غداری نہ کرتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ راجہ فاروق حیدر خان بھی دیکھ لیں ، کشمیر میں بھی ہمارا خون گرایا گیا ، مگر تا حال ہماری کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔ علامہ سید تصور نقوی اور ان کی اہلیہ کو دن دیہاڑے سڑک پر گولیاں ماری گئیں ۔ مگر آزاد کشمیر حکومت نے اس معاملے کو کسی طور پر بھی سنجیدہ نہیں لیا۔ اگر اتنا اہم بندہ محفوظ نہیں تو عام آدمی کیسے محفوظ ہے۔ راجہ فاروق حیدر اپنے قائد کا انجام دیکھتے ہوئے اب بھی اس جانب توجہ دیں تو یہ ان کے لیے بہتر ہو گا۔ مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عدلیہ کو تاریخی فیصلہ پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ اگر بڑے مگر مچھوں یوں پکڑا جائے تو چھوٹے مگر مچھ خود قابو میں آ جائیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ مملکت خداداد پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree