Print this page

علامہ تصور جوادی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم ریاست کشمیرکی شوریٰ کا اجلاس، مرکزی قائدین کی شرکت

05 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں مرکزی نمائندگان رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ محمد اقبال بہشتی, نمائندہ مرکزی سیکرٹری جنرل ملک اقرار حسین اور آصف رضا ایڈوکیٹ بطور خاص شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے سرانجام دئیے۔

اجلاس کے دوران تمام شعبہ جات کے سیکرٹریز نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جن میں سیکرٹری تنظیم سازی سید فداحسین نقوی, سیکرٹری سیاسیات تنویر احمد خان مغل, ایڈیشنل سیکرٹری سیاسیات وقارت کاظمی, سیکرٹری ویلفیئر خالد محمود عباسی, سیکرٹری تعلیم و تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی, کوارڈنیٹر ایمپلائزونگ ممتاز حسین نقوی, سیکرٹری میڈیا سید اسد بخاری سیکرٹری یوتھ و ADMC رضی عباس سبزواری سیکرٹری روابط سید عامر نقوی شامل ہیں۔

 مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے دوران ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی, سیکرٹری جنرل ضلع جہلم ویلی سید عاطف حسین ہمدانی, سیکرٹری جنرل ضلع نیلم سید وقار علی کاظمی اورکوارڈنیٹر ضلع باغ خواجہ غلام حسین زوار نے اپنے ضلع میں تنظیمی فعالیت اتحاد بین المسلمین اور تنظیم کی فلاح و بہبود اور تنظیم کو درپیش مشکلات و مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

 اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی سے کشمیر تک ہر مظلوم کی جماعت اور ساتھی ہے اور وحدت پر یقین محکم رکھتی ہے بہت جلد حق و انصاف کے بول بالا, احکام الہٰی کے نفاظ کے لیے ہر فرد گلی محلہ کوچہ میں اپنا پیغام عام کرے گی۔آمدہ الیکشن کے لیے بھی مشاورتی عمل جاری اور بہت جلد پولٹیکل کونسل تشکیل دے دی جائے گی جو انتخابی حوالے سے فیصلہ کرے گی۔مجلس وحدت مسلمین نے قوم,ملت وحدت کے لیے لازوال و بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

اجلاس میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور اس کی کابینہ کا ہر فرد قوم میں ایک تحریک قوم و ملت اور ہر دل عزیز کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مذہبی سیاسی جماعت ہے جو الہٰی نظام کے مطابق حق و انصاف کا بول بالا کرے گی اور پرامن بھائی چارے کی فضا قائم کرے گی۔

اجلاس میں وطن عزیز میں جاری حالیہ فرقہ واریت کی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ بعض ممالک کی سازشیں بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے میں شامل ہیں۔ بے لگام سوشل میڈیا کے کنٹرول کے لیے کوئی میکنزم بنایا جانا چاہیے ۔

اجلاس میں طے پایا کہ 20 صفر المظفر چہلم امام حسین علیہ السلام کو موجودہ تناظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں منایا جائے نیز اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ مضافات وغیرہ سے چہلم کے موقع پر عزاداران مرکزی مقامات پر جمع ہوں تاکہ فرقہ پرستی پر مبنی اذہان کو ایک مثبت پیغام دیا جا سکےاور ساتھ امت واحدہ کے تصور کو بھی اجاگر کیا جا سکے۔ آزادکشمیر میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں, جھنڈوں, ریلیوں اور جلسے جلوسوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ضرب عضب کے طرز پر گرفت سخت کرتے ہوئےایسے عناصر اور تنظیمات کے کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانونی و آئینی کاروائی کی جائے۔

 اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کی بھی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کی ظالم حکومت کی طرف سے روا رکھے جانے والے مظالم,انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں, قتل وغارت گری,جبری لاک ڈاؤن اور کشمیر کو ایک سازش کے تحت ڈیموگرافی کی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم, اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں اب ان قوتوں کو اکھٹا ہونا چاہیے جو حسین ابن علیؑ کے راستے پر چلنے والے ہیں ہم برادران اہلسنت وشیعان پاکستان آزادکشمیر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم فرقہ پرستوں اور تکفیری سوچ کے حامل عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائینگے اور ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree