Print this page

یونیورسٹی اور کوٹلی آزاد کشمیر کے طلاب کی دعوت پرایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف کاظم میثم کی جشن آزادی کی تقریب میں شرکت

07 نومبر 2024

وحدت نیوز (کوٹلی) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے یونیورسٹی اور کوٹلی آزاد کشمیر کے طلاب کی دعوت پر یکم نومبر کی مناسبت سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے طلاب کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پرکھوں نے ڈوگروں سے آزادی حاصل کی اورثابت کیا کہ عزم و ارادہ ہو تو کوئی بھی خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا ماضی درخشاں تھا اور مستقبل کو درخشان بنانے کی ذمہ داری طلبا پر عائد ہوتی ہے۔ جس طرح کی بیداری اور جس طرح کا شعور یوتھ میں ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارا مستقبل بھی انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہوگا اور درخشاں ہوگا۔ گلگت بلتستان سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر اور دیگر ذمہ داروں نے انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree