Print this page

بھارت کو پاکستان کے ساتھ تجارت کے لئے فیورٹ قرار دینے پر مشتعل ہو نے والی جماعتیں بھارت و سعودیہ کے درمیان اسلحہ کی خریداری پر خاموش کیوں ہیں، تصور موسوی

03 مارچ 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) سعودی عرب اور بھارت کے درمیان خطرناک ہتھیاروں کی خرید و دہشتگردوں کو ترسیل کا معائدہ ،امت مسلمہ کے اتحاد کوپارہ پارہ کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔ بھارت کو پاکستان کی جانب سے تجارت کیلئے فیورٹ قرار دینے پر احتجاج کرنے والے بھارت سعودی معا ئدے پر کیوں خاموش ہے۔انتہائی افسوس اور شرمندگی کی بات ہے مسلمانوں کا قبلہ جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد کا مرکزہے باوجود اسکے سعودی عرب دنیا بھر میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے،بے گناہ مسلمانوں کو نا حق قتل کروا رہاہے۔شام کے بے گناہ شہریوں کے خلاف برسرپیکار دہشتگردوں کو مذید مضبوط کرنے کیلئے سعودی عرب ریال لیکر دنیا بھر میں پھراور باالآخربھارت سے انتہائی مہلک ہتھیار خریدنے کیلئے معائدہ کیا ۔دنیا بھر کے مسلمانوں کی حق حلال کی رقم جو وہ عمرے و حج کی دائیگی کیلئے خرچ کرتے ہیں اسی رقم سے دہشتگردوں کیلئے خطرناک جدید ہتھیار خریدنا اور مسلمانوں کو قتل کروانا ،کہاں کا اسلام ہے؟ اوریہ کیسے مسلمان ہیں؟ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکریٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، سیکریٹری ویلفیئر سید محسن رضا ایڈوکیٹ،ضلع مظفرآباد سیکریٹری جنرل مولانا طالب حسین ہمدانی ، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل خالد محمود عباسی اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے رہنماؤں نے کہا کہ انتہائی افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ مسلمان مسلمانوں کے خلاف صف آراء ہیں۔مارنے والابھی اللہ اکبر کہتا ہے اور مرنے والابھی آخری سانس لیتے ہوئے اللہ اکبر کہتا ہے۔ امت مسلمہ کو استعمار اور طاغوت کے ایجنڈے کو سمجھنا چاہیے۔ امریکہ اور اسرائیل کا ایجنڈا مسلمانوں کا خاتمہ ہے۔ سعودی عرب کی سب سے زیادہ ذمہ داری بنتی ہے۔خانہ کعبہ اور روزہ رسول اللہ ؐ کی وجہ سے سعودی عرب تمام اسلامی ممالک کا محور و مرکز ہے اور اسطرح کے اقدامات سعودی عرب کو زیب نہیں دیتے۔سعودی عرب اور بھارت کے درمیان خطرناک ہتھیاروں کی خرید و دہشتگردوں کو ترسیل کے معائدے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree