Print this page

شیخ باقرالنمر کی سزائے موت اورآل سعود کے مظالم کے خلاف آزاد کشمیر کی جعفریہ تنظیمات کا احتجاج

05 جنوری 2016

وحدت نیوز (مظفرآباد) سعودی صوبہ قطیف کے باشندے شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے خلاف آزاد کشمیر کی جعفریہ تنظیمات کا احتجاج، علمدار چوک سے مرکزی ایوان صحافت تک ریلی کاانعقاد ، شدید بارش اور سردی کے باوجود بڑی تعداد میں مظاہرین کی سعودی حکومت کے خلاف نعرے بازی ، احتجاجی ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیرعلامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر بخاری،میجر(ر) بشیرکاظمی نے کی۔ شرکائے ریلی نے سعودی حکمرانوں کی دہشتگردی کے شکار عالم دین شیخ باقر النمر کی تصاویر اور کتبے اٹھا رکھے تھے ، پرامن احتجاجی ریلی علمدار چوک سے مرکزی ایوان صحافت کے سامنے پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر لی، جبکہ مفتی کفایت حسین نقوی ، سید شبیر حسین بخاری، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، میجر (ر) سید بشیر حسین کاظمی، سید فرزند علی نقوی ، ڈویژنل صدر آئی ایس او سید رضی عباس، نجف علی و دیگر نے خطاب کیا ۔شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادوا کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ سعودی حکمران تیونس ،مصر اور لیبیا میں عوامی تحریکوں کی کامیابی سے حواس باختہ ہو چکے ہیں اور عرب بہار نامی تحریک کو سعودی عرب میں ناکام بنانے کے لئے قبل ازیں شیخ باقر چھ مرتبہ گرفتار کیا گیا اور ایک نمائشی عدالت کے ذریعہ سے ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر سزائے موت سنائی گئی ۔ مہذب دنیا نے ہمشہ ان کی سزائے موت کو ختم کرنے کا تقاضہ کیا لیکن اقتدار کے نشہ میں بدمست آل سعود نے انہیں انتہائی بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ شیخ باقر نمر کا قتل انسانیت کا قتل ہے اس لئے کہ وہ انسانی حقوق کی بات کرتے تھے ۔ مساوات بھائی چارے اور انسانی حقوق کی بات کرتے تھے ۔ شیخ نمر حرمین شریفین کی پاکیزہ آمدن کو غرباء ، مساکین کی فلاح اور دنیا بھر میں موجود مستحقین کی مدد کے لئے استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے تھے۔ شیخ نمر کے قتل سے عرب بہار تحریک کو مذید تقویت ملے گی اور پوری دنیا میں سعودی حکمرانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے انہوں نے مسلم دنیا کے حکمرانوں کی بے حسی خاص طور پر حکومت پاکستان کے خاموش اور جانبدارانہ رویہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی کفایت حسین نقوی نے کہا کہ ہمارا تعلق قائداعظم کے پاکستان سے ہے ۔ عسکری قیادت دفاعی ادارے کو خوارج کے حامیوں ، متشدانہ اور متعصبانہ ذہنیت کے حامل عناصر سے پاک کرے اور سعودی قیادت میں قائم ہونیوالے 34ممالک کے خارجی اتحاد کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے ۔ لاہور میں داعش کے لئے بھرتیوں کا انکشاف کوئی معمولی بات نہیں افواج پاکستان اور قوم نے امن و استحکام کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ مگر سرکاری اداروں اور افواج میں موجود کالی بھیڑیں سارے کئے کرائے پر پانی پھیر رہی ہیں ۔ جن کا سد باب کرنے کی ضرورت ہے۔ چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر بخاری نیکہا کہ شیخ نمر کا قتل انسانی حقوق کے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، شیخ نمر نے ہمیشہ انسانی حقوق ، مساوات ، اقلیتوں کے حقوق اور کعبۃ اللہ کی پاکیزہ آمدن کو عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرنے کی بات کی۔ کبھی دہشتگردی کی راہ پر چلے نہ دہشتگردی کی حمایت کی ۔ ان کا تعلق القاعدہ جیسی بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم سے جوڑنا انتہائی مضحکہ خیز اور حقائق سے چشم پوشی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree