Print this page

قم، علامہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی کی زیرصدارت ایم ڈبلیوایم شعبہ امور خارجہ کا اجلاس

21 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امورِ خارجہ کا ایک اہم اجلاس، شعبہ قم اور مشہد کے مسئولین کی شرکت،گزشتہ کارکردگی کا جائزہ، آئندہ کیلئے لائحہ عمل اور مشاورت، مختلف تجاویز اور مُلکی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ اجلاس کے بعد ظہرانے کا اہتمام۔

گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین شعبہ امورِ خارجہ کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے دفتر قم المقدس ایران میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری امور خارجہ سید شفقت حسین شیرازی نے کی۔ انہوں نے ایجنڈا بیان کرتے ہوئے دستور میں شامل شعبہ امور خارجہ کی شقوں کی روشنی میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید بہتر اور فعال تر کرنے کر موضوع پر گفتگو بھی کی ۔

بعد ازاں اجلاس میں دونوں شعبوں کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اراکین نے دستوری تبدیلیوں پر ہونے والے اعتراضات پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے تسلّی بخش جوابات بھی دئیے گئے۔

اسی طرح ملکی صورتحال اور اس کے تقاضوں کے مطابق دستوری اداروں کی کوششوں اور حکمت عملی اور اقدامات پر سیر حاصل مکالمہ ہوا۔ اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا کہ دستوری ترامیم کی روشنی میں آئندہ قم اور مشہد کے شعبہ جات کے سربراہ کو نمائندہ مجلس یا صدر کہا جائے گا ۔ شرکائے اجلاس نے نئے عزم اور نئے ولولے کے ساتھ امور اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز اور مفید مشورے دئیے۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں شعبہ قم کے صدر سید شیدا حسین جعفری ، اور انکے معاونین احسان دنش ، عمران حیدر ، اور سابقہ معاونین سکندر علی حیدری، سید حسین الاصغر اور نذر حافی نے شرکت کی جبکہ شعبہ مشہد کی جانب سے صدر عقیل حسین خان، آزاد حسین اور عارف حسین تھہیم نے ۔ اجلاس کے بعد مہمان مسئولین ، سابقہ سینئر اراکین،جامعۃ بعثت،مدرسۃ الولایہ اور جامعۃ الرضا کے مسئولین کے اعزاز میں موسسہ باقرالعلوم کی طرف سے ایک ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ظہرانے کے بعد بھی بعض احباب نے ایک غیر رسمی ملاقات کی صورت میں مسئولین کے ساتھ نشست و برخاست اور اپنی مفید تجاویز و آرا کا سلسلہ جاری رکھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree